وزیراعظم سے تیونس کے سفیر کی ملاقات۔۔تیونس کے صدر کا جوابی خط پیش 

Apr 21, 2021 | 21:36:PM
وزیراعظم سے تیونس کے سفیر کی ملاقات۔۔تیونس کے صدر کا جوابی خط پیش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان میں تیونس کے سفیر برہان الکامل نے ملاقات کی جنہوں نے وزیرِ اعظم کو تیونس کے صدر کا جوابی خط پیش کیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے تیونس کے سفیر برہان الکامل کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے، پاک تیونس تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
تیونس کے سفیر برہان الکامل نے وزیرِ اعظم عمران خان کو تیونس کے صدر قیس سعید کا جوابی خط بھی دیا۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے تمام مسلم رہنماﺅں کو اسلامو فوبیا سے متعلق خطوط لکھے تھے جس کے جواب میں تیونس کے صدر نے انہیں خط بھیجا ۔

یہ بھی پڑھیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور حافظ طاہر اشرفی میں لفظی جنگ