پنجاب حکومت کا بڑا اقدام،بجٹ میں خواجہ سراؤں اور ذہنی معذور بچوں کیلئے فنڈز مختص

Jun 20, 2023 | 12:41:PM
پنجاب حکومت کا بڑا اقدام،بجٹ میں خواجہ سراؤں اور ذہنی معذور بچوں کیلئے فنڈز مختص
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)  پنجاب حکومت نے 4 ماہ کیلئے بجٹ میں خواجہ سراؤں اور ذہنی معذور بچوں کیلئےاحسن اقدامات کرنے کیلئے فنڈز مختص کر دیئے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے 4 ماہ کے بجٹ میں مختلف سرکاری سکیموں کیلئے فنڈز مختص کیے گئے جن میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی صوبائی سکیموں کیلئے ایک ارب 50 کروڑ کے فنڈز مختص کرنے، خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کیلئے لاہور میں سینٹر  بنانے کیلئے 2 کروڑ کے فنڈز مختص کرنے اور خواتین پر انسداد تشدد سینٹر بنانے کیلئے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 30جون کےبعدصحت کارڈپرپرائیویٹ ہسپتالوں میں گائنی آپریشن بندکرنیکی تیاریاں

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کے 8 مختلف مقامات پر نئی پناہ گاہیں بنانے کیلئے 3 کروڑ 71 لاکھ مختص کرنے، سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ دارالسکون کیلئے ایک کڑور 50 لاکھ مختص کرنے اور ذہنی معذور بچوں کے سینٹر چمن کی بہتری کیلئے 40 لاکھ  90 ہزار روپے مختص کی تجاویز پیش کی گئیں۔