صدر کا احتساب ترمیمی بل پر دستخط سے انکار،وفاقی وزرا کی سخت تنقید

Jun 20, 2022 | 21:42:PM
صدر عارف علوی ، بڑا ایکشن
کیپشن: صدر عارف علوی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے صدر عارف علوی کی جانب سے احتساب ایکٹ بغیر دستخط کیے واپس بھیجنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق ایاز صادق نے کہا کہ صدر عارف علوی نے احتساب ایکٹ بغیر دستخط کیے واپس بھیج دیا ہے، صدر عارف علوی کے اس اقدام کو اچھی نظر سے دیکھا نہیں جاسکتا، الیکشن ترامیمی بل بھی صدر نے بغیر دستخط واپس بھیج دیا، الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن بل تیار کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کسی ایک پارٹی کے صدر نہیں ہیں، صدر مملکت کو ایک پارٹی سے ڈکٹیشن نہیں لینی چاہیے، صدر نے پہلی مرتبہ بھی الیکشن بل واپس بھیجا، دوبارہ پھر ایسا کیا، یہ ہماری کنپٹی پر پستول رکھ کر الیکشن نہیں چھین سکتے، کل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ یہ ایکٹ نوٹیفائی کردے گا۔دوسری جانب خواجہ آصف نے کہا کہ میں عارف علوی کو نہیں مانتا وہ صدر ہیں سپریم کمانڈ رنہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ایاز صادق کا عمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ