فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک، حولدار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدار شہید ہو گیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد رحمت اور ساتھی ہلاک ہو گیا۔دہشت گرد رحمت عرف خالد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا۔دہشتگرد بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان، 2009 میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔فائرنگ کے تبادلے میں حولدار شہزاد رضا شہید ہو گیا۔