فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

Aug 20, 2022 | 18:18:PM
فردوس عاشق اعوان ، روک دیا گیا
کیپشن: فردوس عاشق اعوان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کر کے پرواز ای کے 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ بلیو پاسپورٹ حکومتی عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد استعمال نہیں کیا جاسکتا، قوانین کے مطابق بلیو پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو بتایا گیا کہ وہ بلیو پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتیں جس کے بعد فردوس عاشق اعوان واپس گھر روانہ ہوگئیں۔
دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قانون کے مطابق ایک مرتبہ ایم این اے رہنے کے بعد کوئی بھی بلیو پاسپورٹ رکھنے کا مجاز ہے، بلیو پاسپورٹ کے حوالے سے قومی اسمبلی کا قانون موجود ہے اسے پڑھ لیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسی بلیو پاسپورٹ پر دبئی کا ویزا لیا،اگر کوئی مسئلہ تھا تو ویزا نہ دیتے۔
یہ بھی پڑھیں:کاغذات نامزدگی مسترد ، عمران خان نے فیصلہ چیلنج کردیا