لاہور میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے، یک مشت 200 روپے اضافہ

Apr 20, 2024 | 21:30:PM
لاہور میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے، یک مشت 200 روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں یک مشت  فی کلو مرغی کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات مطابق چکن ٹریڈرز کی جانب سے چند روز قبل ہڑتال کے بعد مرغی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس کے باعث مرغی فی کلو قیمت 900 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے، 

پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک کااضافہ کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اس گٹھ جوڑ کا سخت نوٹس لیا ہے، پولٹری فارمرز  اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کا  آغاز کرتے  ہوئے  پولٹری فارمرز  اور  ٹریڈرز  سے اسٹاک کا ڈیٹا منگوایا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کےمطابق کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بھی مرغی کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹس لیتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز  سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ملالہ یوسفزئی ہالی ووڈمیں جلوہ گر ہونے والی ہیں؟