بلاول بھٹو پاکستان کے وزیر خارجہ ہوں گے، اعتزاز احسن کا دعویٰ

Mar 19, 2022 | 23:37:PM
بلاول بھٹو، پاکستان، وزیر خارج
کیپشن: اعتزاز احسن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ بلاول بھٹو او آئی سی کا اجلاس نہیں روکیں گے،اجلاس تو ریاست کا معاملہ ہے ہمارا معاملہ تو اندرونی ہے،ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کو اگلے دو تین ہفتوں میں کم از کم پاکستان کا وزیر خارجہ دیکھ رہا ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ پرویز الٰہی کو پنجاب میں وزارت اعلیٰ ن لیگ سمیت ہر کوئی دینے کو تیار ہے، نوازشریف نے اپنی پارٹی کو کہاہے ق لیگ، ایم کیو ایم کے تمام مطالبات تسلیم کرلو،نوازشریف اپنی پارٹی کو کہا ہے بس عمران خان کو ہٹاﺅ، نوازشریف نے مونس الٰہی کو بھی تسلی دی ہے ہم آپ کے ساتھ ہیں ،اپوزیشن جماعتیں عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئے ہر قیمت چکانے کو تیار ہیں ۔
پی پی رہنما نے کہاکہ لگتا نہیں مولانا فضل الرحمان کو کوئی وزیراعظم بنائے گا،مولانا کو اگر صدر بنایا گیا تو کچھ ایسی باتیں ذہن میں آتی ہیں جو رسوائی کی ہیں ، اعتزاز احسن نے کہاکہ راجہ ریاض نے کہاٹکٹوں کی گنجائش نہیں تھی اس لئے 14 ارکان ہی آ سکے ،یہ تو سودے بازی ہو گئی، یہ تو ن لیگ کا سارا کھیل ہی غیرقانونی ہو گیا،راجہ ریاض نے تو بلی تھیلے سے ہی نکال دی ہے ،راجہ ریاض نے تو خود اعتراف کرلیا ہے الیکشن کمیشن گہری نیند سو رہا ہے ، ارکان اسمبلی کو ووٹنگ سے روکا نہیں جاسکتا ۔
پی پی رہنما نے کہاکہ آئین کے تحت جو رکن اپنی پارٹی کیخلاف ووٹ دے گا وہ اپنی سیٹ کھو دے گا،منحرف ارکان کے ووٹ کو شمار کیا جائے گا، خلاف ووٹ دینگے تو جرم ہوگا،منحرف ارکان کیخلاف کارروائی ووٹ شمار کرنے کے بعد ہی ہوگی ، اس ساری کارروائی میں بھی چار ہفتے لگ جائیں گے،جس دن الیکشن کمیشن فیصلہ دے گا اس دن وہ ارکان نااہل قرار پائیں گے،جب تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ نہیں آتا وہ ارکان ایم این اے ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ”میرا گانا جھوٹوں اور منافقوں کےلئے نہیں “جواد احمد اپنا گانا عمران خان کی ویڈیو پر لگانے پر برہم