صدر مملکت عارف علوی نے خبردار کر دیا

Feb 19, 2023 | 09:20:AM
صدر مملکت عارف علوی نے حیدر آباد ایوان صنعت و تجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آئین پر حملہ ہو رہا ہے، الیکشن ضروری ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے حیدر آباد ایوان صنعت و تجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آئین پر حملہ ہو رہا ہے، الیکشن ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے 90 دن کا کہا تھا اس نے 10 سال گزار دیئے، ملک میں الیکشن ملتوی ہوتے ہیں، تو سمجو جمہوریت فارغ ہو جاتی ہے، واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس جل گیا لیکن الیکشن ہوئے۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق آرمی چیف کے خلاف تحقیقات کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خط سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا صدر کے پاس کسی کی تحقیقات کا کوئی آئینی اختیار نہیں، آئین کے تحت صرف مشاورتی اختیار حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حالات خراب ہیں، حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے، سب میں تیس مار خان ہونے کے احساس اور انا پرستی کے باعث کوئی باہم مشورے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا، ہر قسم کے حالات میں آئین اور قانون کی بالادستی اور وقت پر انتخابات کا انعقاد جمہوریت کا تقاضا ہوتے ہیں، انتخابات کرانے کےلئے مزید کیا کیا جاسکتا ہے اس پر غور کر رہا ہوں، جمہوری ملکوں میں حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں انتخابات بروقت کرائے جاتے ہیں۔