او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس۔۔ پاکستان نے افغان عوام کی مدد کیلئے 6 نکاتی فریم ورک کی تجویز پیش کر دی 

Dec 19, 2021 | 22:45:PM
ٰٰ6 نکات۔تجاویز۔افغانستان۔ شاہ محمود قریشی ۔دہشت گردی
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شریک ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں افغان عوام کی مدد کیلئے6 نکاتی فریم ورک کی تجویز پیش کر دی۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ممالک کو فوری طور پرافغان عوام کی مدد کرنا ہوگی، دوسری تجویز میں کہا گیا کہ افغانستان میں تعلیم، صحت وتکنیکی شعبوں میں سرمایہ کاری کرناہوگی، یواین اور او آئی سی کا گروپ بنا کر افغانستان کو جائز بینکنگ سہولیات تک رسائی میں مدد دی جائے۔
تیسری تجویز میں کہاگیاکہ افغان عوام کوخوراک کی فراہمی و فوڈ سکیورٹی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔چوتھی تجویز کے مطابق انسداد دہشتگردی و منشیات کے خاتمے کیلئے افغان اداروں کی استعدادکار بڑھائی جائے۔پانچویں تجویز دی گئی کہ افغانستان میں انسانی حقوق، خواتین و لڑکیوں کے حقوق کے لئے ا فغان حکام کو انگیج کیا جائے۔ چھٹی تجو یز کہاگیاکہ افغانستان میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے افغان حکام سے مل کرکام کیاجائے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ او آئی سی اجلاس افغانستان کیلئے عالمی کوششیں مربوط بنانے کیلئے ہے، آرمی چیف