او آئی سی اجلاس افغانستان کیلئے عالمی کوششیں مربوط بنانے کیلئے ہے، آرمی چیف 

Dec 19, 2021 | 21:01:PM
او آئی سی اجلاس، افغانستان، عالمی کوششیں مربوط
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ او آئی سی اجلاس افغانستان کیلئے عالمی کوششیں مربوط بنانے کیلئے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی،ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اورباہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے او آئی سی اجلاس میں شرکت پر سعودی قیادت سے اظہار تشکرکیا۔


آرمی چیف نے کہاکہ اجلاس افغانستان کیلئے عالمی کوششیں مربوط بنانے کیلئے ہے،او آئی سی اجلاس افغانستان سے متعلق انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو خاص مقام دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا معاملہ پھر الجھ گیا۔۔نیا نوٹی فکیشن جاری۔۔طلبا پریشان