شہباز  فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب

Dec 19, 2020 | 12:59:PM
شہباز  فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)منی لانڈرنگ ریفرنس میں نئی پیشرفت، عدالت نے شہباز خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ 22 دسمبر کو نیب گواہ کے بیان پر دوبارہ جرح ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور ریفرنس میں اشتہاری نصرت شہباز، سلمان شہباز، رابعہ عمران، اور ہارون یوسف سمیت دیگر اشتہاریوں کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرائیں۔

عدالت نے شہباز شریف خاندان کے خلاف نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پر جرح کے لئے دوبارہ طلب کر لیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق شہباز شریف کے وکلاء نے مصروفیت کے باعث نیب کے گواہ پر جرح نہیں کی۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں 16 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے 6 ملزموں کو عدالت عدم حاضری کے باعث اشتہاری قرار دے چکی ہے۔