تھانوں اور پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آئی جی کا دبنگ اعلان

Apr 19, 2021 | 21:00:PM
 تھانوں اور پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آئی جی کا دبنگ اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال بارے ویڈیو لنک کانفرنس منعقد کی گئی۔آرپی اوز اور ڈی پی اوز نے اپنے اضلاع کی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشرے میں سٹیٹ کی رٹ ہر صورت برقرار رکھتے ہوئے نقص امن کی کاوشوں کو ناکام بنایا جائے۔عوام کی جان و مال او ر املاک کے تحفظ کیلئے افسرواہلکارمزید ہائی الرٹ ہوکر فرائض سر انجام دیں۔ کسی بھی تنظیم، گروہ یا انکے کارکنوں کو احتجاج کی آڑ میں قانون کوہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے اور راستوں کی بندش کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سینئر افسر حساس پوائنٹس کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے فیلڈ وزٹس میں تیزی لائیں۔
انعام غنی کا کہنا تھا کہ تھانوں اور پولیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بِلا امتیاز کاروائی کی جائے۔ زخمی افسرں اور اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور ویلفیئر کا خیال رکھا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان سمیت اعلیٰ پو لیس افسروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم ٹی ایل پی کے وفد سے خود ملاقات کریں ۔۔پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان