پاکستان اور امریکا میں رابطے کی کمی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں:بلاول

ہم نے امریکا سے رابطے بہتر کیے ہیں،پاکستان کا وائٹ لسٹ میں شامل ہونا بڑی کامیابی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس

Nov 18, 2022 | 15:31:PM
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری, پاکستان , امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا میں رابطے کی کمی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،ہم نے امریکا سے رابطے بہتر کیے ہیں،پاکستان کا وائٹ لسٹ میں شامل ہونا بڑی کامیابی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک مشکل دور سے گزر کر یہاں پہنچے ہیں ،جب عہدہ سنبھالا تو بہت سی مشکلات تھیں ،گزشتہ 5 سے 6 ماہ کے دوران کوشش کی اچھے نتائج ملے ،ہم نے تفصیلی جائزہ لیا اور فارن پالیسی کو بنایا ،چین کے ہم منصب سے سب سے پہلے ملاقات کی ،چین میں طلباء کو بھجنے کا معاملہ حل کرنا ایک کامیابی تھی ،وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا دورہ کیا ،یہ ایک کامیاب دورہ تھا کیونکہ اس میں 17 اہم معاہدے ہوئے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد میرا سیکرٹری بلنکن سے فون پر رابطہ ہوا ،گزشتہ ادوار میں  امریکا سے دوری پیدا ہونے پر مسائل کا سامنا تھا،امریکا سے تعلقات کو عملی طور پر بہتر کیا،امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ،دلاور سعید نے پاکستان کا دورہ کیا جس سے سرمایہ کاری کے مواقعوں میں اضافہ ہوا،چیف آف آرمی اسٹاف سمیت ہمارے وزیر خزانہ نے بھی امریکا کا دورہ کیا۔

ضرور پڑھیں :سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان سے قبل بڑی پیشرفت 

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ،فیٹف میں جو ملک پاکستان کی مخالفت کرتے تھے انہی نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا کہا ،پاکستان کے دوست ممالک بھی ابھی فیٹف میں اس جگہ نہیں ہیں جہاں پاکستان پہنچ چکا ہے،جے ایس پی  سے ناصرف پاکستان بلکہ یورپی ممالک کو بھی فایدہ ہوا ہے ،جنرل اسمبلی کااجلاس پاکستان کے لئے کامیاب رہا،جنرل اسمبلی میں تقریباً ہر ملک نے پاکستان میں سیلاب کی بات کی،کاپ 27 میں بھی پاکستان نے اپنا کیس پیش کیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ہمیں سب سے ذیادہ نقصان ہوا۔


جی 77 اجلاس کی پاکستان نے سربراہی کی اور اپنے تجربے سے دنیا کو آگاہ کیا ،امریکہ میں نوجوان وزیر خارجہ کو پاکستانی ایمبیسی میں جمع کیا ،نوجوان وزرائے خارجہ کے اس اجلاس کو دنیا نے سراہا ،ایس سی او اجلاس جو دنیا میں اہمیت حاصل کرتا جارہا ہے ،ایس سی او اجلاس میں پاکستان نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔