نادہندہ ایف بی آر نے معروف صنعتکاروں پر پرچے کرا دیئے

Dec 18, 2020 | 20:16:PM
نادہندہ ایف بی آر نے معروف صنعتکاروں پر پرچے کرا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف بی آر کی صنعتکار دوست پالیسی ،الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف،نادہندہ ایف بی آر نے معروف صنعتکاروں پر پرچے کرا دیئے، ملک کو اربوں روپے ٹیکس دینے والوں کےخلاف بھی مقدمات درج کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ویباک اور فاسٹر سسٹم کی تکنیکی خرابی کا ملبہ صنعتکاروں پر ڈال دیا، حامد زمان ،طارق سعید سہگل،سعید طارق سہگل،عارف اعجاز،ولید سہگل کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، ڈینم گروپ کے ڈائریکٹر میاں محمد احسان ، سی ایف او افنان منصور، ڈائریکٹر جاوید اشرف بھٹی،محمد عمر،محمد صدیق بھٹی،عمر احسان ، علی احسان ،محمد ثاقب اور شعیب جاویدکیخلاف بھی ایف آئی آردرج کرلی گئی۔
 ملک کے بڑے صنعتکار گروپس کےخلاف10سے زائدمقدمات درج کرلئے گئے،لاہور کے لارج ٹیکس پیئر آفس میں مقدمات درج کئے گئے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ لارج ٹیکس پیئر آفس 27ایف آئی آرز درج کرنے کی منصوبہ بندی کرچکاہے، نامور صنعتکاروں کو ایف آئی آرز میں نامزد کرکے گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئیں،اظہار سٹیل ملز،سرینہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز،کوہ نور ٹیکسٹائل ملز سمیت 10 صنعتکار گروپس کےخلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئیں، ان پٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیلز ٹیکس کے الزام پر سرینہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے سی ای اوکےخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا، سرینہ ٹیکسٹائل کے سی ای او حامد زمان پر سیلز ٹیکس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سی ای او سرینہ ٹیکسٹائل کاکہنا ہے کہ ایف بی آر کا احتساب بہت ضروری ہے، کئی کئی سال اربوں روپے کے ریفنڈز نہیں دیئے جاتے،ایف بی آر نے سسٹم کی خرابی صنعتکاروں کے کھاتے میں ڈال دی، جو ایمانداری سے ٹیکس دیتا ہے وہ پھنس جاتا ہے،غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔
سیلزٹیکس اور ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے الزام پرکوہ نور ٹیکسٹائل ملز کے سی ای او اور ڈائریکٹرز کےخلاف بھی ایف آئی آر درج کرلی گئی، نور ٹیکسٹائل کے سی ای اوتوفیق سعید سہگل کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،ڈائریکٹر طارق سعید سہگل،سعید طارق سہگل ،عارف اعجاز،ولید سہگل پربھی ایف آئی آر کاٹ دی گئی ،سید محسن رضا نقوی،ڈائریکٹر ضمیر ڈی آزر،میاں دانیال توفیق سہگل بھی مقدمے میں نامزد کئے گئے ہیں، کوہ نور ٹیکسٹائل کے منیجرٹیکسیشن ایم خورشید انور بھی سیلز ٹیکس چوری کی ایف آئی آر میں نامزدکر دیئے گئے۔