ممنوعہ مشروبات بھی مہنگے ہوگئے

Aug 18, 2022 | 14:24:PM
محکمہ ایکسائز ,ممنوعہ مشروبات,24 نیوز ,فیکٹری ریٹ
کیپشن: بار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بڑھتی ہوئی مہنگائی ممنوعہ مشروبات پر بھی اثر انداز۔محکمہ ایکسائز نے لوکل تیار ہونے والی شراب کی قیمتوں میں 10فیصد تک اضافہ کردیا۔

رم کی قیمت 145روپے سے بڑھا کرایک سو60 روپے فکس کردی گئی،وسکی کی بوتل 145سے بڑھا کرایک سو60 روپے فیکٹری ریٹ فکس کردیا گیا،ووڈکا کی قیمت 264روپے سے بڑھا کر290 روپے فیکٹری ریٹ فکس کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں :نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کی راہیں ہموار ہونے لگیں
نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ کمپنی نے25 فیصد اضافہ کی درخواست پر فل ، ہاف اور کوارٹر بوتل پر 10 فیصد اضافہ کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،فیکٹری ریٹ میں اضافہ ہونے سے بار رومز میں اضافی قیمت پر شراب فروخت ہوگی۔