نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کی راہیں ہموار ہونے لگیں

Aug 18, 2022 | 10:58:AM
 نواز شریف , وزیر اعظم ,پاکستان مسلم لیگ ,قومی اسمبلی,جنرل ضیا الحق, مریم نواز ,24نیوز
کیپشن: نواز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کیا چوتھی بار وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟ راہیں ہموار ہونے لگیں ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا خاتمہ ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق  اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا امکان ہے کہ نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے جس سے نواز شریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی ۔  اس قانون سازی کیلئے سادہ اکثریت ہی کافی ہے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف  2016  نااہل قرار  پائے تھے ، جنرل ضیا الحق کے دور میں سیاست سے روشناس ہوئے۔ انہی کے زیر سایہ تربیت ہوئی۔ لمبے عرصے تک پنجاب حکومت میں شامل رہے۔ 1981 میں وزیر خزانہ بھی رہے ،پھر تین بار پاکستان کے وزیر اعظم رہے۔

ضرورپڑھیں: وزیر اعظم سے تلخ کلامی پر کابینہ کے اہم وزیر مستعفی

2018  کے عام انتخابات سے قبل لندن سے لاہور آئے، ایئر پورٹ سے اترتے ہی انہیں احتساب عدالت سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد جیل میں ڈال دیا گیا۔ ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر بھی ان کے ساتھ قید رہے، قید کے دوران ہی اہلیہ کلثوم نواز انتقال کرگئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ضمانت پر رہا کردیا۔پھر گرفتار ہوئے اور جیل میں ہی بیمار ہوئے ،عدالت نے خصوصی ضمانت دی جس کے بعد جیل سے ہی علاج کیلئے لندن چلے گئے ۔ستمبر میں واپسی کا امکان ہے۔