2 بھارتی فوجی لاپتہ۔۔سیکورٹی فورسز  کا مقبوضہ کشمیر میں بڑا آپریشن 

Oct 17, 2021 | 14:18:PM
مقبوضہ، کشمیر، بھارتی، سیکورٹی، فورسز
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز گشت کر رہی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت  کی قابض فورسز نے مقبوضہ  کشمیر میں بڑے  پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے ، بھارتی فوج کے  دو فوجی لاپتہ ہو گئے۔
جرمن خبررساں ادارے ڈوئیچے ویلے  کی ویب رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی فوج کو  مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی جھڑپ میں اتنے زیادہ جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی دنوں سے بھارتی فوج کشمیری مجاہدین کے تعاقب میں ہے تاہم اسے ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔مقبوضہ کشمیر میں دو بھارتی فوجیوں کی گمشدگی اور چند ہلاکتوں کے بعد  بھارت کی قابض سکیورٹی فورسز نے جموں کے علاقے پونچھ میں16 اکتوبر ہفتے کی صبح ایک بڑے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان تصادم کا آغاز گزشتہ پیر کو ہوا تھا۔بھارتی فوج نے اس آپریشن میں اب تک اپنے دو سینیئر اہلکاروں سمیت سات فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی کشمیری مجاہد کے شہید ہونے کی کوئی اطلاع نہیں اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے جمعرات کی شام اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک کمیشنڈ افسر وں سمیت دو فوجی اس آپریشن میں ہلاک ہو گئے، جس کی ابتدا پیر کے روز ہوئی تھی۔ تاہم فوج ابھی تک ہلاک شدگان کی لاشوں تک نہیں پہنچ سکی اور اس کے مطابق مجاہدین  کی فائرنگ کے سبب یہ کام کافی مشکل ہو گیا ہے۔جموں ڈویژن کے پونچھ اور راجوڑی کے درمیان سرحدی علاقوں کے گھنے جنگلوں میں اس تصادم کی ابتدا 11 اکتوبر  پیر کے روز ہوئی تھی اور اس وقت فوج نے اپنے ایک سینیئر افسر سمیت پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ اس طرح اس تصادم میں اب تک سات فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور چھ دن بعد بھی آپریشن ابھی جاری ہے۔بھارتی فوج نے کہا کہ گم شدہ فوجیوں کی تلاش کے لیے ہفتے کی صبح بڑے پیمانے پر جو آپریشن شروع کیا گیا، اس میں فوجی دستوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس علاقے میں زبردست فائرنگ اور وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جا رہی ہیں۔ فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور مدد کے لیے اضافی فورسز بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وحشی درندے کی بیٹی کی3معصوم سہیلیوں سے زیادتی۔۔۔عدالت نے بڑا حکم دیدیا