پی ایس ایل کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران کھیلے جائیں گے

Feb 17, 2024 | 21:06:PM
پی ایس ایل کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران کھیلے جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9  کھیل شیڈول کے مطابق لیگ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران کھیلے جائیں گے,پی ایس ایل شیڈول کے مطابق لیگ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران ہوں گے، ممکنہ طور پر پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 10 یا 11 مارچ سے ہوگا اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے رمضان المبارک کے دوران پی ایس ایل میچوں کے وقت کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ شاداب خان کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد اہم بیان

رمضان المبارک میں پی ایس ایل کے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ کرکٹرز سمیت شائقین نماز ادا کر کے اسٹیڈیم کا رخ کرسکیں، یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔