اومی کرون تیزی سے پھیلنے کا خدشہ۔محکمہ صحت نے بڑا خطرہ قرار دیدیا

Dec 17, 2021 | 11:42:AM
اومی کرون تیزی سے پھیلنے کا خدشہ۔محکمہ صحت نے بڑا خطرہ قرار دیدیا
کیپشن: اومی کرون تیزی سے پھیلنے کا خدشہ۔محکمہ صحت نے بڑا خطرہ قرار دیدیا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر جوبائیڈن نے خبردارکیا ہےکہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ امریکا میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے امریکا میں تیزی سے پھیلنے  سے  متعلق خبردار کیا ہے، امریکا میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر جوبائیڈن نے تمام امریکیوں کو کوروناویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب جی سیون ممالک نے بھی  اومی کرون ویرینٹ کو عالمی صحت کے لیے سب سے بڑاخطرہ قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا ہےکہ تمام ملک ایک دوسرے سے تعاون بڑھائیں اور  اومی کرون کا ڈیٹا شیئرکریں۔

 یہ بھی پڑھیں:    ظلم کی انتہا۔ ایک ہی محلے میں 5 بچوں کیساتھ زیادتی