پرائمری اور مڈل امتحانات کا شیڈول جاری

Apr 17, 2021 | 13:45:PM
پرائمری اور مڈل امتحانات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پرائمری اور مڈل امتحانات 2 مرحلوں میں ہوں گے، ناقص نتائج پر متعلقہ سکولوں کے اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔پیک حکام نے  پرائمری اور مڈل کے لارج سکیل پر ہونے والے امتحانات کے متعلق شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابقپنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات دو مرحلوں میں لینے کا اعلان کردیا۔پیک حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ کورونا کے باعث مختلف اضلاع میں سکول بند اور کہیں پر کھلے ہونے کی وجہ سے کیا گیا، پہلے مرحلے میں 26 سے 30 اپریل تک بچوں کا اسسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں 3 سے 6 مئی تک لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں بچوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا، بچوں کے مذکورہ ٹیسٹ سے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ لارج سکیل اسسمنٹ میں ناقص نتائج پر متعلقہ سکولوں کے اساتذہ کیخلاف کارروائی بھی کی جائے گی جبکہ اچھے نتائج پر اساتذہ کو سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔

 دوسری جانب پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے 36 اضلاع میں رینڈملی منتخب پرائمری کے بچوں کا امتحان لینے کیلئے فوکل پرسنز تعینات کردیئے، ضلع لاہور میں ڈپٹی ڈی ای او شالیمار ٹاؤن محمد عارف کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا۔اٹک میں کاظم حسین، فیصل آباد میں ارشاد احمد، چنیوٹ میں محمد ظفر اقبال، چکوال میں فیض زمان، ملتان میں مظہر الحق ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ذوالفقار حسین کو فوکل پرسن تعینات کردیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں، جس کی وجہ سے چہ میگوئیاں ہورہی تھیں کہ امتحانات نہیں ہونگے، وفاقی وزیر تعلیم نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی وضاحت کردی تھی کہ اس سال  کسی بھی طالبعلم کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں پروموٹ نہیں کیا جائےگا۔