محکمہ موسمیات نے عوام کو پھر بارشوں کی نوید سنا دی

Sep 16, 2021 | 15:43:PM
محکمہ موسمیات نے عوام کو پھر بارشوں کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور نارووال  میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ کشمیر کے علاوہ  زیریں سندھ میں حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹھی اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔  

دوسری جانب کراچی میں چلچلاتی دھوپ اور حبس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔گرمی کی شدت 39 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے،  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرماور خشک رہے گا۔ تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ،سبی میں 41ڈگری سینٹی گریڈ،دالبندین اور نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ40 ڈگری سینٹی گریڈ ، گوادر،اوڑمارہ اور پسنی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈجبکہ جیونی میں 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ 42 جبکہ خضدار میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ،زیار ت میں 25جبکہ قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا ہے۔

ژوب میں 34اور بارکھان میں زیادہ سے زیادہ 33ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب08فیصد گوادر میں 73فیصد،قلات میں 20فیصدسبی میں 47نوکنڈی میں 07فیصد ریکا رڈکیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام نوعمر لڑکیوں کو نفسیاتی مریض بنارہا ہے۔۔ فیس بک انتظامیہ کا اعتراف