این اے 31 پشاور: عمران خان کامیاب، غلام بلور کو بڑے مارجن سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پشاور کے حلقے این اے 31 میں تحریک انصاف نے اے این پی کے امیدوار کو بڑے مارجن سے شکست دیدی۔
غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پشاور کے حلقے این اے 31 میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان57824 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل اے این پی کے غلام احمد بلور32253 ووٹ لے سکے۔
این اے 31سے عمران خان دوسری بار کامیاب ہوئے ،این اے 31پر مجموعی طور پر تحریک انصاف نے تیسری بار کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 157ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی کو شکست، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا