پسرور؛نالہ ڈیک میں شدید طغیانی کا خطرہ ، الرٹ جاری

Jul 16, 2023 | 18:13:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جموں کے علاقہ سے پاکستان داخل ہونے والے نالہ ڈیک میں شدید طغیانی کا خطرہ ہے،نالہ ڈیک کے قریب دیہاتی علاقوں میں الرٹ جاری کردیاگیا۔
نالہ ڈیک میں مسلسل سیلابی پانی بڑھنے سے قریبی دیہات زیرآب آنے کا خدشہ ہے، اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے امدادی کیمپ لگادئیے گئے۔ 
نالہ ڈیک میں 9 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے ،نالہ ڈیک میں 25 ہزار کیوسک پانی گزرنے کی گنجائس موجود ہے، کنگرہ کے مقام پرجہاں بھارت سے نالہ ڈیک پاکستان میں داخل ہوتا ہے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی