ڈومیسٹک کو عزت دو ،عاقب جاوید کا نئے چیف سلیکٹر کو مشورہ

Jan 16, 2021 | 22:38:PM
 ڈومیسٹک کو عزت دو ،عاقب جاوید کا نئے چیف سلیکٹر کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سا بق فا سٹ با ئولرعاقب جاوید نے کہا ہے کہ نئے چیف سلیکٹر ایسے فیصلے نہ کریں کہ لگے تنقید کے دباو میں کیے گئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق انہوں نے کہا کہ تابش خان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کی خوشی ہوئی لیکن فیصلوں میں تسلسل ہونا چاہیے۔عا قب کا مزید کہناہے کہ حارث روف ہمارا کھلاڑی ، لیکن 3 فرسٹ کلاس میچز کے بعد کھیلنا تھوڑی جلدی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کو عزت دو یہ تو اچھی چیز ہے لیکن تسلسل ہونا چاہیے، عبداللہ شفیق کو ٹیم میں ایک اننگز کی بنیاد پر رکھا۔
 چیف سلیکٹر فیصلے سوچ سمجھ کر کریں، اسی کا فائدہ ہوگا، ہم تو غلط کاموں کی نشاندہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے پہلے ہی زیادہ عہدے لے کر غلط کیا، کوچ اسے لانا چاہیے تھا، جس کی سی وی مضبوط اور کورسز کیے ہوئے ہوں۔
کسی کے معاہدے درمیان میں ختم کرنا درست نہیں ہوتا، اگر معاہدہ ختم کرنے کی نوبت آئی ہے تو جو لائے ہیں ان سے پوچھنا چاہیے۔اس موقع پر سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تاخیر ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کا مقصد کھلاڑیوں کو ایک چھت تلے جدید سہولیات دینا ہے۔