ٹریول ایڈوائزری میں نرمی،کینیڈین باآسانی پاکستان آ سکیں گے

Dec 16, 2020 | 11:20:AM
ٹریول ایڈوائزری میں نرمی،کینیڈین باآسانی پاکستان آ سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کینیڈین حکومت نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری بہتر ہونے سے سیاحت کا فروغ ہوگا، کینیڈین شہری باآسانی ملک میں سیاحت کے لیے آسکیں گے۔کوروناوائرس کے پیش نظر کینیڈا نے اپنے ملک کے شہریوں کو پاکستان جانے سے متعلق ایڈوائزری سخت کی ہوئی تھی، تاہم اب کینیڈا نے پاکستان کے بیشترعلاقوں کی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کردی۔

واضح رہے کہ مشیرتجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں لکھا کہ بے حد خوشی کے ساتھ ایک خوشخبری دینا چاہتا ہوں، کینیڈا نے پاکستان کے بیشترعلاقوں کی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کردی ہے۔

کوویڈ پابندیاں ختم ہونے کے بعد ٹریول ایڈوائزری مزید بہتر ہوجائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاکستان میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملےگا، تعاون کرنے پر کینیڈا کے ہائی کمشنر کے شکرگزار ہیں۔خیال رہے کہ کورونا کے آغاز کے بعد دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔