پٹرول کیوں مہنگا کیا گیا؟؟اصل وجہ سامنے آگئی

Aug 16, 2022 | 20:05:PM
پٹرول کی قیمت اضافہ
کیپشن: پٹرول پمپ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیٹرول کیوں مہنگا کیا گیا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس او کی ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ صارفین پر منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق پی ایس او کی ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کو 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر مزید بڑھا دیا گیا ، پیٹرول کے فی لیٹر پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 8 روپے 2 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر تھی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے نقصانات کی ریکوری کیلئے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ کیا۔
ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے پی ایس او سمیت تمام کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کو پیٹرول کی قیمت کا حصہ بنایا گیا ہے ،پیٹرول کے فی لیٹر پر آئی ایف ای ایم میں بھی ایک روپے 18 پیسے کا اضافہ ۔فی لیٹر پیٹرول پر آئی ایف ای ایم 5روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں آج سے 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ,لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر