کرونا کا ‘نیا ویریئنٹ’ خوف کی علامت بننے لگا

Oct 15, 2022 | 11:27:AM
فائل فوٹو
کیپشن: کرونا کا ‘نیا ویریئنٹ’ خوف کی علامت بننے لگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عالمی وبا کرونا وائرس انحطاط پزیر ہونے کو تھی کہ اس کے نئے ویریئنٹ نے دہشت پھیلادی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے مگر اس وائرس کو مکمل نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔ابھی یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ کچھ ممالک میں وائرس کے نئے ویرئینٹ کا پھیلاؤ شروع ہوگیا ہے، جسے ‘ایکس بی بی ‘ کا نام دیا گیا ہے، ان میں سنگاپور بھی شامل ہے، جس کے باعث شہریوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں سورس کوو-2 وائرس کے ویریئنٹ ’ایکس بی بی‘ کے کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں، جس پر حکومت نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے،کیونکہ فی الحال ’ایکس بی بی‘ کو طاقتور تصور کیا جارہا ہے۔

نئے ویریئنٹ سے متعلق سنگاپور کے وزیر صحت اونگ یے کنگ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ سورس۔ کوو۔2 وائرس کے نئے ویریئنٹ ’ایکس بی بی‘ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،فی الحال نئے ویرئنٹس کافی طاقتور ہےاور اس سے جڑے کیسز دنیا کے کئی حصوں میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں رپورٹ کیسز میں سے نصف ‘ایکس بی بی ویریئنٹ’ کے تھے۔دوسری جانب سنگارپور میں سوشل میڈیا ایپس پر نئے ویرئنٹس کو لیکر طرح طرح کے افواہوں کا سلسلہ جاری ہے، جس پر وزارت داخلہ سنگاپور نے سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا کہ واٹس ایپ کے ذریعہ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف ’پوفما‘ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔