فارمیشن کمانڈرزکانفرنس۔۔ جنرل باجوہ کا ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری پر آپریشنل تیاریاں برقراررکھنے پر زور 

Jun 15, 2021 | 21:45:PM
 فارمیشن کمانڈرزکانفرنس۔۔ جنرل باجوہ کا ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری پر آپریشنل تیاریاں برقراررکھنے پر زور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری پر آپریشنل تیاریاں برقراررکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ پاک افغان بارڈر پر بھی آپریشنل تیاریاں جاری رکھی جائیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی جس میں کورکمانڈرز ،پرنسپلزاسٹاف آفیسرزاورفارمیشنز کمانڈرزنے شرکت کی ، کانفرنس میں شرکا کوکیواسٹریٹجک صورتحال قومی سیکیورٹی کوپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال جبکہ چیلنجزاورخطرات سے نمٹنے کیلئے جوابی حکمت عملی پربھی غور کیاگیا۔  کانفرنس میں مختلف امور پرتفصیلی بات چیت کی گئی ۔
آرمی چیف نے ملک میں جاری استحکام آپریشن ،آپریشن رد الفسادمیں کامیابیوں پراطمینان پر اظہار کیا ۔ شرکا نے قبائلی اضلاع میں دہشتگردی کیخلاف مقامی افرادکی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ کانفرنس میں کے پی میں ضم قبائلی اضلاع ، بلوچستان میں سماجی ،اقتصادی ترقی کے عمل پر بھی غور کیا گیا ،کانفرنس میں مشرقی سرحدوں اورمقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا ۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے کشمیریوں کی جدوجہدحق خود ارادیت پرمکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت ملناچاہیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے بامقصدعمل کوبھی سراہا گیا ۔آرمی چیف نے ایل اوسی، ورکنگ باونڈری پر آپریشنل تیاریاں برقراررکھنے کی ضرورت پر زور دڈیتے ہوئے کہاکہ پاک افغان بارڈر پر بھی آپریشنل تیاریاں جاری رکھی جائیں ۔آرمی چیف نے مختلف تربیتی مشقوں میں فارمیشن کے تربیتی معیارکی تعریف کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اورجوانوں کے بلند عزم کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں۔ وفاقی بجٹ کے اثرات شروع۔۔حکومت نے پٹرول بم گرادیا