فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کیا جا رہا ہے : شاہد خاقان 

Jan 15, 2021 | 13:07:PM
فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کیا جا رہا ہے : شاہد خاقان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اکاؤنٹس میں 30 ملین ڈالر ہونا ایک سوالیہ نشان ہے، آج فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کیا جا رہا ہے یہ اس حکومت کی حقیقت ہے، نیب کو نواز شریف کے ایک روپے کے اکاؤنٹس نہیں مل سکے، ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں لیکن یہ ایک دن کٹہروں میں کھڑے ہوں گے۔ 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ میرے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا کیس ہے، میں نے نیب سے بارہا پوچھا کہ کونسا اختیار غلط استعمال ہوا تو جواب نہیں آیا ، انتقام کی ہوس میں نیب اتنا اندھا ہو چکا ہے کہ اسے عدالتی فیصلے بھی نظر نہیں آتے، پچھلے ہفتے نیب سے متعلق ہائیکورٹ کا آرڈر آیا ہے وہ فیصلہ نیب پڑھ لے، نیب صرف پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا  چیئرمین نیب مظلوم آدمی ہے حکومت اس کو بلیک میل کر رہی ہے، یہاں ججوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے، ساڑھے چھ سال سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہو رہا، جب تک پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آتا احتجاج جاری رہے گا، پیسے آئے اور عمران خان اور پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں آئے تھے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا نیب کو حقائق، عدالتی فیصلے نظر نہیں آتے،احتساب کا یکطرفہ نظام نہیں چل سکتا، براڈشیٹ میں نیب افسر کمیشن مانگ رہے ہیں، انصاف کا تقاضا ہے نیب کو بند کیا جائے، 10 ارب خرچ کئے لیکن ایک پیسے کے اثاثے نہیں مل سکے، براڈ شیٹ کیس میں حقائق سامنے آئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے شکوہ کیا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کوئی جواز نہیں تھا، میری ہمشیرہ اور بہنوئی بیمار تھے، اس لیے بیرون ملک گیا، پارٹی فنڈنگ کیس کے فیصلے تک احتجاج جاری رہے گا، ساڑھے 6 سال سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔