وزیر تعلیم کا سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے اہم پیغام

Feb 15, 2022 | 19:42:PM
 پنجاب , وزیر, تعلیم, مراد راس
کیپشن:  پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کل سے اپنے معمول کے شیڈول پر  واپس آجائیں گے۔

 صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کئے گئے پیغام کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے  پنجاب کے دیگر سکولوں کے ساتھ کل 16 فروری 2022 سے اپنے معمول کے شیڈول پر واپس آجائیں گے۔ وزیر تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ  کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں سی ای او ایجوکیشن لاہور کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، طلباء کو کل سے سکولوں میں سو فیصد حاضری کے تحت خوش آمدید کریں گے۔ طلباء کورونا ایس او پیز کے تحت سکول آئیں گے، ایس او پیز  کی خلاف ورزی پر سکول سربراہان کےخلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر پھر مہنگا۔سونے کی قیمت میں کمی