وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل

Oct 14, 2022 | 15:37:PM
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔ عدالت نے 16 اکتوبر کو ڈی جی اینٹی کرپشن کو طلب کرلیا
کیپشن: رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔ عدالت نے 16 اکتوبر کو ڈی جی اینٹی کرپشن کو طلب کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم وارنٹ کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس کے پاس بھی گئی تھی تاہم وفاقی پولیس نے دونوں مرتبہ ٹیم کو واپس بھجوا دیا۔

رانا ثنااللہ نے وارنٹ گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وزیر داخلہ کے وارنٹ گرفتاری کو معطل کر دیا۔

گزشتہ روز پنجاب کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے کہا تھا کہ پنجاب میں داخلے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا جائے گا۔