سائفر کیس کی سزا سنانے والے جج دو ماہ کی رخصت پر، نئے جج کی تعیناتی کا فیصلہ

Mar 14, 2024 | 12:04:PM
سائفر کیس کی سزا سنانے والے جج دو ماہ کی رخصت پر، نئے جج کی تعیناتی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین دو ماہ کی رخصت پر چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین 26 اپریل تک رخصت پر ہوں گے، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں اہم کیسز زیرِ سماعت ہیں اس لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں نئے جج کی تعیناتی جلد کردی جائے گی، اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے جج کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون کو خط لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ضمنی الیکشن والے اضلاع میں تقرر و تبادلوں پر پابندی

ذرائع نے کہا ہے کہ اے ٹی سی نمبر 2 کے جج کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون کو سمری بھجوا دی گئی ہے، ایڈیشنل سیشن جج محمد علی وڑائچ کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون کو خط لکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کے جج ابولحسنات ذوالقرنین 26 اپریل تک رخصت پر ہیں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے پاس آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کا بھی چارج ہے۔