ایران سے ریت کا طوفان پاکستان پہنچ گیا۔۔ حد نگاہ صفر

Mar 14, 2021 | 09:29:AM
ایران سے ریت کا طوفان پاکستان پہنچ گیا۔۔ حد نگاہ صفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران سے آنے والا ریت کا طوفان بلوچستان کے ضلع چاغی پہنچ گیا۔طوفان کی شدت کے باعث ہواؤں کی رفتار  54کلو میٹر فی گھنٹہ  سے تجاوز کرگئی جبکہ حد نگاہ صفر تک پہنچنے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔
 ایران سے آنے والا ریت کا طوفان چاغی کی تحصیل تفتان پہنچ گیا، طوفان کے باعث حدنظر صفر ہوگئی۔صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔طوفان کے آج دالبندین اورنوشکی کے علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ سال ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان اور بلوچستان کے شہر زاہدان میں ریت کے طوفان کی وجہ سے پرائمری اور مڈل سکولوں میں تعطیل کر دی گئی تھی۔بلوچستان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ  صوبے کے شمال میں ہوا کی رفتار 54 کلو میٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی ہے اور سخت بادی جھکڑوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرناک مٹی کے ذرّوں کی شدت 6 ہزار 757 مائیکروگرام فی مربع میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔شدید بادی جھکڑوں کی وجہ سے زاہدان ائیر پورٹ کی پروازوں کو ملتوی کر دیا گیا اور  پرائمری اور مڈل اسکولوں میں تعطیل کی گئی۔