Feb 14, 2024 | 12:32:PM

عام انتخابات: منتخب ہونیوالے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل

عام انتخابات: منتخب ہونیوالے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)عام انتخابات 2024 میں منتخب ہونے والے نو مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق  حالیہ الیکشن کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال ، علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ نو مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں۔

عام انتخابات2024 میں منتخب ہونے والے نو مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی، ذرائع جے آئی ٹی  کے مطابق اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنے کے لیے جیوفینسنگ ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے۔

ذرائع جے آئی ٹی کا کہناہے کہ  انتخابات میں سیٹ حاصل کرنےوالےاشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی،ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے جبکہ نو مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیاں تیز کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس کب ہوگا؟متوقع تاریخ سامنے آگئی

خیال رہے کہ عدالت کی جانب سے میاں اسلم اقبال ، امتیاز شیخ اور علی امین گنڈہ پور کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔