سندھ سرکار کا پانچ محکموں میں 4 ہزار 60 ملازمین کی نئی بھرتیوں کا فیصلہ

Dec 14, 2022 | 14:44:PM
سندھ سرکار نے پانچ محکموں میں 16 اور 17 گریڈ کے چار ہزار 60 ملازمین کی نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکموں میں صحت ایکسائیز ٹیکسیشن، بہبود آبادی مویشی و ماہیگیری اور محنت وافرادی قوت شامل ہیں
کیپشن: سندھ حکومت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) سندھ سرکار نے پانچ محکموں میں 16 اور 17 گریڈ کے چار ہزار 60 ملازمین کی نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکموں میں صحت ایکسائیز ٹیکسیشن، بہبود آبادی مویشی و ماہیگیری اور محنت وافرادی قوت شامل ہیں۔

 محکمہ صحت میں 59 ڈینٹل سرجن جبکہ 20 ڈرماٹولاجسٹ کی بھرتیاں کی جائیں گی۔محکمہ ایکسائیز و ٹیکسیشن میں 880 ڈیٹا پروسیسنگ افسران کی نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ محکمہ بہبود آبادی میں 790 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ 16 گریڈ کے بہبود آبادی میں 90 لائبریرین کی بھرتیاں بھی کی جائیں گی۔

 محکمہ مویشی و ماہی گیری میں 500 ایگریکلچر افسران کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ محکمہ محنت و افرادی قوت میں 650 میڈیکل انسپیکٹرز کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ نئی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔ ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کا ٹیسٹ 21 دسمبر سے 26 دسمبر 2022 تک لیا جائے گا۔ سندھ پبلک سروس کمیشن نے ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا۔