ہٹلر کے مگرمچھ کو مرنے کے بعد محفوظ کرنے کی تیاری

Dec 14, 2020 | 12:38:PM
ہٹلر کے مگرمچھ کو مرنے کے بعد محفوظ کرنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس میں جرمن مطلق العنان حکمران ایڈولف ہٹلر کے  مگر مچھ کو اسکی موت کے بعدہمیشہ کے لئے محفوظ کردیا جائے گا۔

روس کے میڈیا کے مطابق دارالحکومت ماسکو کے چڑیا گھر میں موجود یہ مگر مچھ رواں برس 84 سال کی عمر میں مر گیا تھا۔ اب جرمن ڈکٹیر ہٹلر کے پالتو قرار دیئے جانیوالے اس مگرمچھ  کے جسم کو محفوظ کردیا جائے گا اور نئے سال کے موقع پر اسے میوزیم میں عوامی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ مگر مچھ امریکی ریاست مسی سپی میں 1936 میں پیدا ہوا تھا جہاں سے اسے کسی طرح جرمن دارالحکومت برلن منتقل کیا گیا۔دوسری جنگ عظیم کے دوران 23 نومبر  1943 کے روز برلن شہر پر کی جانے والی بمباری سے اس شہر کے چڑیا گھر کے جانوروں کی ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں اور کہا جاتا ہے کہ اسی دوران یہ مگر مچھ اپنے جنگلے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، تاہم اس کے کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں، ممکن ہے کہ اس دوران یہ سیوریج لائنز اور تاریک کونوں میں چھپتا پھرتا رہا ہو، اس عرصہ کے دوران برطانوی فوجیوں نے مگرمچھ کو دیکھا اور اسے پکڑنے کے لئے روسی فوج کے ساتھ تعاون کر اس کو پکڑ لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کو بعد میں ماسکو منتقل کردیا گیا جہاں کے چڑیا گھر میں اس نے اپنی بقیہ زندگی گزار، یہ مگر مچھ 84 سالی کی عمر میں دم توڑ گیا۔ماہرین حیوانات کے مطابق مگر مچھوں کی زیادہ سے زیادہ اوسط عمر 50 برس تک ہوسکتی ہے، یہ حیرت انگیز ہے کہ اس مگر مچھ نے اتنی طویل عمر پائی۔بچے اس مگرمچھ کو پسند کرتے تھے۔اس مگر مچھ کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ایڈولف ہٹلر کے پالتو جانوروں میں سے ایک تھا تاہم بعض مؤرخین کا کہنا ہے کہ ہٹلر کو جانوروں سے کوئی رغبت نہیں تھی۔