آذر بائیجان اور آرمینا میں دوبارہ جھڑپوں کا آغاز

Dec 14, 2020 | 11:05:AM
آذر بائیجان اور آرمینا میں دوبارہ جھڑپوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آذر بائیجان اور آرمینا کے درمیان نگورنو قرہ باخ میں مسلح جھڑپیں شروع ہوئی ہیں،  اطلاعات کے مطابق آذر بائیجان کے4 فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ آذر بائیجان نے کہا ہے کہ نگورنو قرہ باخ کا جو علاقہ 10 نومبر کو حاصل کیا تھا وہاں دوبارہ جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فوجی زخمی ہوئے ہیں۔آذر بائیجان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والی آرمینیائی فوج کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آرمینیا نے بھی آذر بائیجان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان روس کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب خطے میں قیام امن کے لئے تعینات کی گئی روسی اہلکاروں کی جانب سے کسی بڑے تصادم کی تصدیق نہیں کی گئی۔ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ آرمینیا کی قیادت اور میڈیا انکے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کررہے ہیں۔جبکہآرمینیا کی وزارت خارجہ کے مطابق جن علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں روسی افواج ان علاقوں میں تعینات نہیں۔