یورپی یونین کمشنر برائے داخلہ یلوا جانسن دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں

Nov 13, 2022 | 21:11:PM
 یورپی یونین کمشنر برائے داخلہ یلوا جانسن دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) یورپی یونین کمشنر برائے داخلہ یلوا جانسن دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق متعدد ملاقاتیں کریں گی اور یورپی یونین کمشنر یلوا جانسن وفد کے ہمراہ کل وزارت خارجہ کا دورہ کریں گے۔ یورپی یونین کمشنراوروزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات، مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی اور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی یلوا جانسن کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہو گی۔


یورپین کمشنر، افغان تارکین وطن کی پاکستان سے بیرون ممالک منتقلی پر مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گی جس میں برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور دیگر سفراءشرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یورپین یونین کمشنر پاکستانی حکام سے امیگریشن امور، غیرقانونی تارکین وطن کا معاملہ اٹھائیں گیں تاہم افغان تارکین وطن کی بیرون ممالک منتقلی کے امور پر پاکستانی حکام سے مشاورت بھی کریں گیں۔ 
دیگر ملاقاتوں میں وزراءبرائے داخلہ، تعلیم، سمندر پار پاکستانی سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے اور ذرائع کے مطابق پاکستان، یورپین یونین مائیگریشن اور موبلٹی مذاکرات کا اجراءکیا جائے گا۔