امریکا کی 100 سالہ تاریخ میں آگ لگنے کا خوفناک واقعہ ، ہلاکتوں کی تعداد 93  ہوگئی

Aug 13, 2023 | 14:37:PM
  امریکا کی 100 سالہ تاریخ میں آگ لگنے کا خوفناک واقعہ ، ہلاکتوں کی تعداد 93  ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی میں لگنے والی آگ کو امریکا کی 100 سالہ تاریخ کی سب سے خوفناک آتشزدگی قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی میں بدترین آگ لگنے سے  ہلاکتوں کی تعداد 93  تک جاپہنچی ہے اور دوسری جانب  جنگلات سے پھیلی ہوئی آگ سے جو  عمارتوں تباہ  ہوئی اس  میں لاشیں تلاش کرنے کا کام بھی جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اتنا جانی نقصان نہیں ہوا تھا، اس واقعہ میں 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خوفناک آگ کی زد میں آنے سے ماؤوی میں 2200 سے زیادہ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر سب کچھ جلاکر راکھ بن گیا ہے اور ساڑھے 5 ارب ڈالر نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

ضرورپڑھیں:کوویڈ 19 کی نئی قسم ابھرنے سے عالمی کیسز میں 80 فیصد اضافہ

مزید تقصیلات کے مطابق  ای کامرس کمپنی ایمازون کے بانی اور دنیا کے ارب پتی افراد میں شامل جیف بیزوس اور ان کی منگیتر لارین سینشز نے ماؤوی فنڈ کے نام سے ایک فنڈ قائم کیا ہے جس میں دونوں نے 100 ملین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔