مذہبی تنظیم کا دھرنا۔۔ اب ٹریفک صورتحال کیسی ہے؟

Apr 13, 2021 | 10:15:AM
 مذہبی تنظیم کا دھرنا۔۔ اب ٹریفک صورتحال کیسی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گزشتہ رات ملک کے مختلف شہروں میں بندش کے بعد بیشتر شاہراہیں کھلنا شروع ہوگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  لاہورمیں بیشترشاہراہیں کھول دی گئیں۔لاہورمیں21 مقامات سےشاہراہیں کھول دی گئیں۔۔تقریباً 70 فیصدبند شاہراہوں پرٹریفک بحال ہوچکی ہے۔ بھٹہ چوک،اسکیم موڑ،یتیم خانہ پر تاحال مظاہرین موجود ہیں ۔ اسی طرح چونگی امرسدھو اورداروغہ والا پر بھی ٹریفک  کو روکا ہوا ہے۔لاہور میں داتا دربار کے اطراف ٹریفک بحال ہوچکی ہے۔ اسکیم موڑ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک ملتان روڈ بھی کھول دیا گیا ہے لیکن ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

ادھر احتجاج کے باعث دریائے ستلج پل پر ٹریفک جام ہونےسے شہری پریشان دکھائی دئیے۔ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنوں کا غازی گھاٹ کے مقام پر احتجاج جاری ہے۔دوسری جانب شہر گوجرانوالہ میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے چندا قلعہ بائے پاس اور کامونکی میں احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔اسی طرح شہر فیصل آباد کے تمام ضلعوں میں بھی مذہبی جماعت کا احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں کے پی ٹی فلائی اوور، میری وید ٹاور، شاہراہ فیصل ، کارساز روڈ ، حسن اسکوائر اور ناظم آباد کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہو گئی۔ بلدیہ ، نیوکراچی ، اورنگی کی سڑکیں تاحال بند  ہیں۔جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔

شہر اقتدار میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کے دستے تعینات کر دیئے گئے۔ ترجمان موٹروے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی سڑکیں بلاک کی گئی ہیں۔