شاہ رخ خان کا فلسطین کے ‘حق‘ میں حیران کن بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دہائیوں سے جاری خونی تنازعے میں فلسطین کی حمایت میں جاری بیان جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گیا۔
جہاں اس خونی تنازعے پر دنیا بھر سے معروف شخصیات اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں لیکن زیادہ تر بھارتی اور مغربی فنکار اسرائیل کی حمایت کرنے میں مصروف ہیں۔
اب سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے ’کنگ خان‘ کا ایک بیان چرچوں میں آگیا ہے جس میں انہوں نے اس خونی تنازعے میں فلسطین کی عوام کیلئے دعا کی ہے۔
The killing of & killing by little children will solve nothing for the 'victims' or the 'victims of the victims.' Prayers Peace Palestine.
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 13, 2014
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ہونے والے اس پوسٹ میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’ چھوٹے بچوں کو مارنا اور ان کے ہاتھوں مارے جانے سے کسی بھی مظلوم اور مظلوم کے ہاتھوں بننے والے مظلوم کیلئے کوئی حل نہیں نکلنے والا ہے، فلسطین میں امن کیلئے دعاگو ہوں۔‘
مزید پڑھیں: گنیز بُک میں نام آنے سے قبل ہی 104 سالہ خاتون چل بسیں
شاہ رخ خان کا یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو تے ہی ان کا فلسطینی عوام کیلئے نعرہ حق بلند کرنا بھی خوب سراہا جانے لگا لیکن بعد ازاں غور کرنے پر ایک حقیقت پر سے پردہ ہٹ گیا۔
دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ پوسٹ شاہ رخ خان کا ہی ہے لیکن یہ ابھی نہیں بلکہ سال 2014 میں کیا گیا تھا اور اس وقت شاہ رخ خان نے فلسطین اور اسرائیل کے تنازعے میں فلسطین کی عوام کیلئے دعا کی تھی۔