خواہش ہے کہ میرے مرنے کے بعد یہ گیت دنیا سنے۔عامر لیاقت  کی ایک اورویڈیو سامنے آ گئی

Jun 12, 2022 | 12:16:PM
 خواہش ہے کہ میرے مرنے کے بعد یہ گیت دنیا سنے۔عامر لیاقت  کی ایک اورویڈیو سامنے آ گئی
کیپشن: عامر لیاقت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈاکٹرعامر  لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے پاکستانی شوبز  سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور  عوام کو حیرانی میں مبتلا کردیا،سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی پرانی ویڈیوز تیز ی سے وائرل بھی ہو رہی ہیں جس میں ان کی کچھ یادیں وابستہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  9 جون بروز جمعرات  ڈاکٹرعامر لیاقت کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  پر کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں انہوں نے اپنی موت کا تذکرہ  بھی کیا ہے،ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہو رہی ہے جو کہ عامر لیاقت کے نجی ٹی وی پر آنے والے شو کی ہے، اس پروگرام  میں اداکارہ نوشین شاہ اور گلوکار احمد جہانزیب نے بطور مہمان شرکت کی۔

اس ویڈیو میں عامر لیاقت حسین گلوکار احمد جہانزیب سے اپنے انتقال کے بعد گانے والے گیت کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں،مرحوم عامر لیاقت حسین نے گلوکار سے کہا کہ جب میں اس دنیا میں نہ رہوں تو آپ میرے لئے یہ گانا ’’میرے بعد کس کو ستاؤ گے‘‘ لازمی دنیا کو سنا دینا۔

عامر لیاقت نے کہا کہ ’’اس گانے سے مجھے سکون ملے گا اور جب میں رہوں گا ہی نہیں تو لوگ کس کو ستائیں گے۔‘‘

View this post on Instagram

A post shared by Lmao Mujtaba (@lmaomujtaba)

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرے مرنے کے بعد‘‘ کسی کو ڈھونڈ کر رکھنا جسے میری طرح ستا سکو کیونکہ میں دُنیا میں نہیں ہوں گا، جس طرح میں سب کو برداشت کرتا ہوں، ایسے کوئی دوسرا شخص برداشت نہیں کر سکے گا۔

خیال رہے کہ 9 جون کے دن عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے اور گزشتہ روز اُن کی تدفین کی گئی۔

عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے رکن رہے،   عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیر مملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

عامر لیاقت حسین پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

   عامر لیاقت حسین نے تین شادیاں کیں، پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال، دوسری سیدہ طوبیٰ اور تیسری دانیہ سے کی۔ وہ بشریٰ اور طوبیٰ کو طلاق دے چکے تھے جب کہ دانیہ تاحال ان کی منکوحہ تھیں جنہوں نے عامر لیاقت کے خلاف تنسیخ نکاح کا کیس دائر کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیںعامر لیاقت کی ’’وصیت‘‘ سامنے آگئی