بڑے نام ٹکٹوں سے محروم،ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی

Jan 12, 2024 | 10:06:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے 15 سے زائد پارلیمانی اجلاس،طویل مشاورت پارٹی کے اندر بیٹھکون کے طویل ادوار وں کے بعد گزشتہ روز جب ن لیگ نے ٹکٹوں کا اعلان کیا تو اپنی ہی پارٹی کے بڑے بڑے برج الٹا دیے۔ایسا نہیں کہ اس بات کے خدشات نہیں موجود تھے۔خبریں بہت پہلے سے تھی کہ اس با ر مسلم لیگ ن کو ٹکٹوں کی تقسیم میں مسائل کا سامنا ہوگا۔کیونکہ ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل ہی پارٹی رہنماوں کے اندر کھینچا تانی شروع ہو گئی لیکن کل ٹکٹوں کے اعلان کے بعد یہ کھینچا تانی باقائدہ ایک بحران کی کیفیت اختیار کر ہی ہے۔پروگرام’10تک‘میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان ریحان طارق کا کہنا تھا کہٹکٹ کے حوالے مسلم لیگ ن کے یہ صرف اندرونی اختلافات اور تنازعات تھے جس کے بارے میں ہم نے آپ کو بتایا لیکن ابھی اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ہیجان باقی ہے یہ معاملہ بھی ایسا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لیے گلی کی ہڈی بنا ہوا ہے۔آئی پی پی کے حوالےسے قیاس ہے کہ سب سے زیادہ مسئلہ اس جماعت کے ساتھ ہوگا۔بظاہر مسلم لیگ ن پنجاب کے حوالے سے کچھ نشستیں خالی چھوڑی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان سیٹوں پرا تحادیوں کی ایڈجسٹ کرے گے ۔لیکن لاہور اور کراچی کی ٹکٹس کے بعد حتمی طور پر یہ طے ہو گا کہ اتحاد کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔مثال کے طور پر پنجاب میں ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے دیکھا جائے تو مسلم لیگ ن نے روالپنڈی اور سیالکوٹ کے تمام حلقوں سے ٹکٹ جاری کر دیے ہیں ،اس طرح آئی پی پی کے نمایاں چہروں میں سے دو چہرے فردوس عاشق اعوان اور فیاض الحسن چوہان دونوں فی الحال انتخابات سے آوٹ ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔اس طرح ابھی مسلم لیگ ن نے لاہور کی ٹکٹ کا اعلان نہیں کیا۔علیم خان کو ان کی مطلوبہ سیٹ پر ایڈجسٹ کیا جائے گا یا نہیں یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔اسی طرح حلقہ این اے 128 پر عون چوہدری امیدوار ہیں اور یہاں سے ہی مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ نعمان ہیں ۔جنہوں نے صرف نیشنل اسمبلی کی سیٹ پر ہی کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔اگر مسلم لیگ ن یہ سیٹ عوان چوہدری کو دیتی ہے اسے حافظ نعمان جیسے دیرینہ کارکن کی قربانی دینی ہو گی ۔ آئی پی پی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین کی جگہ صدیق بلوچ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔لیکن اطلاعات یہی ہے کہ جہانگیر ترین اپنے ہی حلقے سے الیکشن لڑنا چاتے ہیں ۔اس کے بدلے ن لیگ نے ین اے 149 ملتان کی سیٹ خالی چھوڑی ہے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق پنجاب میں آئی پی پی کو قومی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیے جانے کا امکان ہے جب کہ (ن) لیگ نے (ق) لیگ کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2،2 سیٹیں خالی چھوڑی ہیں، لاہور کے سوا پنجاب میں آئی پی پی کے لیے 5 حلقے خالی چھوڑے گئے ہیں۔ ہانگیر ترین کو این اے 149 ملتان اور نعمان لنگڑیال کو این اے 143 ساہیوال دی جائےگی جب کہ انجینئر گل اصغر این اے 88 خوشاب اور غلام سرورخان این اے 54 راولپنڈی سے ہوں گے۔ اسلام آباد کے حلقے این اے 47 سے عامر کیانی کو ایڈجسٹ کیا جائے گا اور لاہور سے این اے 117 پر علیم خان کوایڈجسٹ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ این اے 128 سے عون چوہدری کوایڈجسٹ کیےجانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ (ق) لیگ کے لیے این اے 64 اور پی پی 32 سالک حسین کے لیے چھوڑی گئی ہے، پی پی 31 گجرات چوہدری شجاعت کے دوسرے بیٹے شافع حسین کے لیے چھوڑی گئی ہے جب کہ این اے 165 بہاولپور سے طارق بشیر چیمہ کو دیے جانے کا امکان ہے ہے۔ذرائع کے مطابق این اے 165 سے (ن) لیگ کےامیدوار سعود مجید ہیں اور ٹکٹ نہ ملنے پر وہ سینیٹ میں آسکتے ہیں جب کہ سعود مجید کے بھتیجے سعد مسعود کو پی پی 248 سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔وہ پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع بھی رہے اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں انھیں وزیرمملکت برائے پورٹس اینڈ شپنگ کا قلمدان بھی سونپا گیا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: