کراچی: کثیر القومی بحری مشق امن 2021 ، پرچم کشائی تقریب

Feb 12, 2021 | 13:22:PM
کراچی: کثیر القومی بحری مشق امن 2021 ، پرچم کشائی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک بحریہ نےامن پسند ملکوں کو مل کر چلنے کا  پیغام دیتے ہوئے کراچی میں ساتویں کثیر القومی بحری مشق امن 2021 ء کا انعقاد کیا ہے۔ اس حوالے شریک ممالک کی پرچم کشائی کی تقریب منقعد ہوئی جس میں کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کے آغاز میں 25 ویں جنگی بحری بیڑے کے کمانڈر کموڈور امتیاز علی نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے امن مشق 2021ء کیلئے اپنے پیغام میں کہا  کہ امن مشق 2021 کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا  امن مشق میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے، امن مشق 2021  مختلف ملکوں کی نیوی کے درمیان معلومات کے تبادلے کا ذریعہ بھی ہے۔نیول چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، بحرِ ہند میں پاکستان نیوی ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے بھی تقریب سے خطاب  کیا۔

واضح رہے کہ اس  بحری مشق امن 2021 میں تقریباً 45 ممالک کے نمائندگان, مبصرین اور سینئر افسران کے ساتھ  شرکت کر رہے ہیں۔ بحری مشقیں  16 فروری تک جاری رہیں گی۔