اے ایس ایف کی معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن میں بہتری ہوگی، آرمی چیف 

Dec 12, 2020 | 20:00:PM
اے ایس ایف کی معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن میں بہتری ہوگی، آرمی چیف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ اے ایس ایف کی معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن میں بہتری ہوگی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر)کے مطابق بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی کراچی میں پاسنگ آوَٹ پریڈہوئی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں خصوصی شرکت کی، اے ایس ایف اکیڈمی آمدپرڈی جی میجرجنرل ظفرالحق نے آرمی چیف کااستقبال کیا،آرمی چیف نے اے ایس ایف کی تربیت پراطمینان کااظہار کیا۔
آرمی چیف نے اے ایس ایف میں خواتین کی شمولیت کو سراہا،سربراہ پاک فوج نے کامیاب اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اورکامیاب اہلکاروں میں اعزازات بھی تقسیم کئے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پریڈکے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اے ایس ایف کی معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن میں بہتری ہوگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رینجرزہیڈکوارٹرزسندھ کابھی دورہ کیا،ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل عمربخاری نے آرمی چیف کو بریفنگ دی،آرمی چیف نے کراچی میں امن واستحکام کے لیے رینجرز کے کردارکوسراہا،آرمی چیف نے رینجرزکے شہداکوخراج عقیدت کیا۔