سابق بھارتی ہیڈ کوچ نے انجرڈ فاسٹ بالر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

Apr 12, 2023 | 15:42:PM
سابق بھارتی ہیڈ کوچ نے انجرڈ فاسٹ بالر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے انجری کے شکار تیز گیند باز کو آئی پی ایل کی فرنچائز کی نمائندگی نا کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری انجری کا شکار فاسٹ بالر دیپک چاہر پر آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز کی نمائندگی نہ کرنے کی وجہ سے برس پڑے ہیں۔  تیس سالہ فاسٹ بولر کی فٹنس پر انگلی اٹھاتے ہوئے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ’’مستقل مہمان‘‘ قرار دے دیا۔
بھارت میں آئی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ چار بار کی چیمپئن ٹیم چنائی سپر کنگز کی قیادت سنبھالنے والے مہندر سنگھ دھونی سمیت ٹیم کی پرفارمنس کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ ماہرین کی بھی نظروں میں ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا معاملہ، بھارتی مڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

اس حوالے سے بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور مایہ ناز کرکٹر روی شاستری کا چھکے چھڑا دینے والا بیان سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے انجری کا شکار فاسٹ بولر دیپک چاہر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو لگاتار چار میچ میں بھی اِن ایکشن نہیں ہو ئے۔

لیجنڈری روی شاستری نے فاسٹ بولر کی فٹنس کو گویا مذاق بناتے ہوئے کہا کہ تیس سالہ کرکٹر اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ’’مستقل رہائشی‘‘ بن چکے ہیں۔ تیز گیند باز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک لمبے عرصے سے ان کا ری ہیب چل رہا ہے لیکن دیپک چاہر ہیں کہ ان کی فٹنس بحال نہیں ہو رہی۔