سندھ کابینہ میں کچھ کی چھٹی۔۔کچھ کی شمولیت 

Apr 12, 2021 | 21:06:PM
 سندھ کابینہ میں کچھ کی چھٹی۔۔کچھ کی شمولیت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیاہے۔ بعض وزرا کو کابینہ سے فارغ کرنے اور کچھ نئے چہرے سامنے لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ دو مشیر اور ایک وزیر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق تعلیم، ورکس اینڈ سروسز، خوراک کے قلمدان نئے وزرا کو تفویض کرنے کا امکان ہے۔ سعید غنی، ناصر شاہ، نثار کھوڑو سے ایک ایک محکمے کا قلمدان واپس لینے پر غور کیاجارہا ہے۔قواعد کے تحت سندھ کابینہ میں 18 وزرا اور پانچ مشیر شامل کیے جاسکتے ہیں۔ کابینہ میں شامل دو وزرا کو ذمہ داریوں سے فارغ کرنے کی تجویز ہے۔
کابینہ میں شمولیت کے لئے پیپلز پارٹی کے 4 ارکان سندھ اسمبلی دوڑ میں شامل ہیں، کابینہ میں دو مشیر اور ایک وزیر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔نئے وزرا میں شرجیل میمن، فیاض بٹ، ساجد جوکھیو اور ارباب لطف اللہ شامل ہیں۔ شفقت شاہ شیرازی کو مشیر بنائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ شرجیل میمن کو لوکل گورنمنٹ کا قلمدان سونپا جائے گا۔شفقت شیرازی کو سوشل ویلفیئر اور ساجد جوکھیو کو لیبر و کچی آباد کے قلمدان دیئے جائیں گے۔ مرتضی وہاب سے موحولیات کا اضافی چارج واپس لیا جائے گا۔ 
کچھ مشیروں کو ڈی نوٹیفائی کرکے نئے ایم پی ایز کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ٹیسٹ پاس ہیڈماسٹروں کے احتجاج اور ان کا معاملہ طول پکڑنے کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لینے کافیصلہ کیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔ مذہبی جماعت کا احتجاج ۔۔ حالات کشیدہ۔۔سڑکیں بلاک۔۔دھرنے کی تیاریاں