پنجاب میں” خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام شرو ع کرنے کا فیصلہ

Apr 12, 2021 | 20:20:PM
پنجاب میں” خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام شرو ع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارحکومتی مشینری کو متحرک کرنے کے لئے سرگرم عمل ہو گئے اورپنجاب میں” خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کے تحت ڈیپارٹمنٹس سرکاری معمولات کے علاوہ سرکاری ادارے مخصوص ٹاسک بھی پورے کریں گے۔
 وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوا،تمام کمشنر ، آر پی او، ڈی سی اور ڈی پی اوز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو عوام کی خدمت اورفلاح و بہبود کے لحاظ سے مثالی صوبہ بنایا جائے گا۔حکومت کا کام ہی عوام کی خدمت ہے۔ حکومت خود خدمت کے لئے ان کی دہلیز تک جائے گی۔” خدمت آپ کی دہلیز پر“کا مقصد ہر جگہ حکومت کی موجودگی ثابت کرنا ہے-ڈپٹی کمشنر اور سربراہان کو عوامی خدمت کے ٹارگٹ پورے کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں۔عوام کے لئے ڈیلیور نہ کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی ہوگی۔اضلاع کے خود دورے کر کے صورتحال کا جائزہ لوں گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ۔چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ماہانہ رپورٹ کی بنیاد پر سرکاری ملازمین کا احتساب ہوگا-بہتر کارکردگی پر انعام ملے گا اور ناقص کارکردگی پر کارروائی ہوگی- عوام کا فائدہ دیکھ کر پراجیکٹس کی ترجیحات کا تعین کیاجائے- گلیوں ،بازاروں سے عمارتی ،سالڈویسٹ اور دیگر کوڑا کرکٹ صاف کیاجائے گاپی آئی ٹی بی ڈیش بورڈ ،ٹائیگر فورس، سول سوسائٹی او ر میڈیا کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی-چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ جب عام آدمی مسائل کے بروقت حل کااعتراف کرے گاتو یہی کامیابی ہوگی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلدیات، واٹر اینڈ سینی ٹیشن،عید ویک، روڈ سیفٹی اور بیوٹیفکیشن کے ٹاسک دئےے جائیں گے- قواعد وضوابط کا نفاذ، سپیشل کیمپن ،سروس ڈلیوری ،لاءاینڈ آرڈر، پرائس کنٹرول، صفائی اور شجرکاری مہم بھی منائی جائے گی-”خدمت آپ کی دہلیزپر“ کی کامیابی کے لئے بہتر مانیٹرنگ اور فیڈ بیک لیاجائے گا-فیلڈ میں جاری تمام سرگرمیوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا- معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں۔شیخ رشید نے ابھی تک شادی کیو ں نہیں کی ؟ حریم شاہ نے بڑاراز کھول دیا