شہباز شریف کی لندن روانگی ۔۔۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج اہم اجلا س طلب کر لیا

May 11, 2021 | 19:21:PM
شہباز شریف کی لندن روانگی ۔۔۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج اہم اجلا س طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)چیئرمین نیب کی جانب سے قوی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا خط وزارت داخلہ کو موصول ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم اجلاس اج طلب کرلیا۔ اجلاس میں وزیرقانون، وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسر شریک ہوں گے، اجلاس میں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف و دیگر تمام ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط لکھاتھا۔ نیب لاہور نے خط 28 اپریل 2021 کو نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کیا۔ خط میں لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔
نیب لاہورنے شہبازشریف کوضمانت ملنے کے بعدیہ خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف اور دیگرشریک ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہدپرمبنی منی لانڈرنگ کیس پرعدالتی کارروائی جاری ہے، شہبازشریف کی احتساب عدالت میں زیرسماعت ٹرائل میں موجودگی ضروری ہے جبکہ 5 ملزموں کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر طبی بنیادوں پرانہیں دو ماہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھیلیکن الگےی روز جب شہباز شریف لندن جانے کیلئے ایئر پورٹ پہنچے تو حکام نے انہیں جانے سے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ جب تک زندہ ہوں شریف خاندان کونہیں چھوڑوں گا۔۔عمران خان