دفاع کیلئے 1373 ارب مختص

Jun 11, 2021 | 21:54:PM
 دفاع کیلئے 1373 ارب مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے مالی سال 22-2021 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ بجٹ کا کل حجم 8 ہزار 487 ارب روپے ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے، دفاع کیلئے 1373 ارب ، سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 60 ارب، تنخواہوں اور پنشن کیلئے 160 ارب اور صوبوں کو این ایف سی کے تحت ایک ہزار186 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 دریں اثنا وفاقی حکومت نے مالی سال2021-22میں دفاعی پیداوار ڈویژن کے دو نئے منصوبوں کےلئے 1745ملین روپے اور ڈیفنس ڈویژن کے تین جاری اور 6 نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1977.635ملین روپے مختص کر دیئے ۔پی ایس ڈی پی کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال2021-22میں دفاعی پیداوار ڈویژن کے دو نئے منصوبوں کےلئے 1745ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ، گوادر میں شپ یارڈ کی تعمیر کے لیے 245ملین روپے اور کراچی شپ یارڈ اور انجینئر نگ ورکس کی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لئے 1500ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اسی طرح ڈیفنس ڈویژن کے تین جاری اور 6 نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1977.635ملین روپے مختص کئے گئے ،6 جاری منصوبوں کے پہلے منصوبے کثیرالمقاصد عمارت کی تعمیر کے لیے 300 ملین روپے، نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کے لیے 700 ملین روپے جبکہ ایرو سپیس ٹیکنالوجی کے دور استعمال سے زرعی نظام میں بہتری کے لئے 400 ملین روپے سمیت دیگر منصوبوں کے لیے رقوم مختص کئے